Chinese Stew Stuffed Pepper Recipe

0
83

چائینیز اسٹو اور اسٹفڈ پیپر

:اجزاء
چکن آدھا———— کلو
نمک———— حسبِ ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا———— ڈیڑھ کھانے کا چمچ
پیاز—————– چھ سے آٹھ عدد درمیانی
آلو————- دو عدد درمیانے
ثابت لال مرچیں—————- چھ سے آٹھ عدد
ثابت دھنیا—————- ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ————- ایک کھانے کا چمچ
دہی———— ڈیڑھ پیالی
سویا سوس————- دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل—————- آدھی پیالی

:اسٹفڈ پیپر کے اجزاء
شملہ مرچ———– تین سے چار عدد
نمک———— حسبِ ذائقہ
کچلا ہوا لہسن———– ایک چائے کا چمچ
پیا ز———— چوپ کی ہوئی دو عدد
ٹماٹر————- چوپ کئے ہوئے تین سے چار عدد
کٹی ہوئی لال مرچ————- ایک کھانے کا چمچ
اجوائن—————— پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
کلونجی————— آدھا چائے کا چمچ
کوکنگ آئل—————- دو سے تین کھانے کے میچ

Chinese Stew Stuffed Pepper banane ka tarika

:چائینیز اسٹو بنانے کے لئے 

تین پیاز کو باریک کاٹ کر دہی میں ملا لیں۔ چکن میں ادرک لہسن دہی ملی ہوئی پیاز،نمک اور سویا سوس ڈال کر ملائیں اور فریج میں رکھ دیں۔
اس دوران کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور ثابت لال مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔ جب سنہری ہونے پر آجائے تو اس میں دھنیا اور زیرہ ڈال دیں۔
چولہے سے اتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر پیاز کو ہاتھ سے چورا کرلیں اور چکن میں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکنا ادھ گلی ہوجائے، پھر اس پر آلو کے قتلے بچھا کر ڈھک دیں ۔ آلو گل جائے تو اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔

:اسٹفڈ پیپر بنانے کے لئے

شملہ مرچ کو دھو کر اوپر سے سر سے کاٹ لیں اور تیز چھری کی مدد سے احتیاط سے بیج نکال لیں۔
پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
اس میں ٹماٹر اور لال مرچ ڈال کر ملائیں، اوپر سے اجوائن اور کلونجی چھڑک دیں۔ بقیہ مصالحے کو پین میں رکھ کر اس پر بھری ہوئی مرچیں رکھ کر ڈھک دیں۔
ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here